صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ جاپان کا دورہ کریں گے

October 18, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ جاپان کا دورہ کریں گے، یہ انکا صدر منتخب ہونے کے بعد جاپان کا پہلا دورہ ہوگا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے حکام نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوکیو کے دورے کے دوران جاپانی اغواشدگان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔

اس دورے کے دوران امریکی صدر جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے ہمراہ شمالی کوریا کے کارندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کے اہل خانہ سےاظہار ہمدردی کریں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ 5 نومبر کو جاپان پہنچیں گے ۔