پرو میں کچھووں کی نایاب نسل پرورش کے بعد آزاد

October 19, 2017

جنوبی امریکا کے ملک پرو میں کچھووں کی نایاب نسل کی حفاظت کے لیے حکومت کا اقدام، ابتدائی پرورش کے بعد ہزاروں کچھووں کو آزاد کر دیا گیا۔

پرو میں قومی خدمات کے ادارے نے نایاب نسل ٹیری کایا کے پانچ ہزار کچھووں کو دریائے ایمیزون کے علاقے میں آزاد کر دیا گیا۔

ٹیری کایا نسل کی بقا کے لئے ادارے نے کچھووں کے انڈوں کو ساحلوں سے جمع کرکے محفوظ کیا تھا۔جن کی نگہداشت اور محفوظ ماحول میں پرورش کے بعد انہیں آزاد کردیا گیا۔