میکسیکو، مسخروں کی چار روزہ سالانہ کنونشن

October 19, 2017

شمالی امریکہ کے شہرمیکسیکو کی سڑ کوں پر ہر سو خوشی کے رنگ بکھر گئے جب سیکڑوں مسخر ے اپنے روایتی حلیوں میں سڑکوں پر مارچ کرتے دکھائی دئیے۔

میکسیکو میں چار روزہ سالانہ کنونشن کا آغاز کیا گیا ہے جس میں 14ممالک سے 450مسخرے شرکت کے لیے پہنچے ، یہ رنگا رنگ کنونشن چار روز تک جاری رہے گا۔

دلچسپ حلیہ اپنائے جوکرز نے پر یڈ کے ساتھ ساتھ لو گوں کو محظوظ کر نے کے لئے منفرد انداز میں فن کا مظاہرہ کیا۔

اس پر یڈ کے دوران رنگ بر نگے کپڑ و ں اور دلچسپ رو پ دھار ے سیکڑوں مسخر وں نے مختلف کر اتب بھی پیش کیے۔

مسخروں کے اس عظیم اجتما ع کو دیکھ کر سڑک پر ایک بڑے پیمانے پر سرکس کا گماں ہونے لگا۔