شریف خاندان کی اب تک پیشیاں رعایت والی ہیں، چانڈیو

October 19, 2017

پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ اب تک ہونے والا احتساب اور پیشیاں بہت رعایت والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو کچھ ہوا ہی نہیں، ابھی تو مریم نواز سلامیاں لیتی ہوئی عدالت آتی ہیں ،مریم بی بی، ابھی تو آپ کے والد نے جو بویا ہے وہ مکمل طور پر کاٹا بھی نہیں ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بینظیر، زرداری کےساتھ جوکیاگیااس وقت انسانی حقوق کی باتیں کہاں تھیں،ن لیگ ایک علاقائی جماعت ہے،اس کے لیے محبت کا ووٹ نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ نے ایک مخصوص علاقے کو ترجیح دی،اس کےلیے ہمدردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔