پنجاب کے 4 افسروں کے تقرر وتبادلے

October 20, 2017

لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب نے 4 افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی ایم او ایجوکیشن مشتاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد، ان کی پیش رو زحرا دستگیر کو اسسٹنٹ کمشنر مرید کے اور وہاں سے محمد ارشد کو سیکشن افسر ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا جبکہ او ایس ڈی وقار احمد کی خدمات مزید تقرری کے لئے سیکریٹری سکولز ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔