برطانیہ میں روایتی ہائی لینڈ گیمز کا انعقاد

October 20, 2017

برطانیہ میں گذشتہ دنوں روایتی ہائی لینڈگیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے حصہ لیا۔

برطانوی قصبے کیٹرک میں منعقد ہونے والے اسکاٹ لینڈ کے ان روایتی کھیلوں میں درخت کے تنے دور تک اچھالنے،وزنی بال اٹھانے،بھاری بھر کم ٹائر اْٹھانے اور بانس کے ذریعے بھاری بوریاں اچھالنے سمیت کئی دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لے کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ایونٹ کے دوران روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے شرکاء لطف اندوز ہوئے۔