ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی پنجاب کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

October 21, 2017

بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

آصف زرداری نے ندیم افضل چن سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی مگر انھوں نے یہ درخواست قبول نہیں کی۔

ذرائو کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ بلاول نے ندیم چن کو تا حکم ثانی کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔