خیبر ایجنسی :مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

October 21, 2017

خیبرایجنسی میں مزیددوافراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایجنسی بھرمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ کاپر تنگی میں دو بھائیوں نیاز محمد اورفاروق خان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران میں ایجنسی بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد124 ہوگئی ہے۔