جاپانی پارلیمانی الیکشن، شینزو آبے کی جیت کے امکانات روشن

October 21, 2017

جاپان میں کل (اتوار) پارلیمانی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ ہو گی، اس الیکشن کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وزیراعظم شینزو کی قدامت پسند سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو بقیہ سیاسی جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ 465 نشستوں والے ایوان زیریں میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 300 تک سیٹیں حاصل کرسکتی ہے جبکہ اْن کی حریف 2 اپوزیشن جماعتیں ’پارٹی آف ہوپ‘ اور کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو 50،50 نشستیں حاصل ہونے کی امید ہے۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد شینزو آبے دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان کے سب سے طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے وزیراعظم بن جائیں گے۔