لاڑکانہ :مسافر بس کا حادثہ ،ایک جاں بحق اور 15 زخمی

October 22, 2017

لاڑکانہ کےقریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق کراچی سے پشاور جانےوالی مسافر گوٹھ دھامراہ کے قریب الٹ گئی۔ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کےلئے چانڈکا اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔