داؤد یونیورسٹی ، داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

October 23, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے سال برائے 2017-18ء کے داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 3؍ روز کی توسیع کردی ہے ۔ رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اور انکے والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 22؍ اکتوبر سے بڑھا کر 25؍اکتوبر 2017ء کردی گئی اور اب طلباء اپنے داخلہ فارم بدھ کی رات 12بجے تک آن لائن جمع کراسکیں گے۔