فلم پدما وتی میں قابل اعتراض مناظر شامل نہیں، شوبھا سنت

October 23, 2017

بولی وڈفلم پدماوتی کے فلمسازوں نے کہا ہے کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض مناظر عکسبند نہیں کئے گئے۔

بھنسالی پروڈکشن کی سی ای او شوبھا سنت نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ فلم پدماوتی میں ایک بھی قابل اعتراض منظر عکسبند نہیں کیا گیا، یہ سب افواہیں ہیں۔

فلم میں شاہد کپور، رنویر سنگھ ،دپیکا پاڈوکون، ادیتیا راؤ حیدری اور رضا مراد شامل ہیں۔فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور شائقین کا کہنا ہے کہ یہ فلم ضرور جمود توڑے گی۔