روس میں انٹرنیشنل فگر اسکیٹنگ مقابلے کاانعقاد

October 23, 2017

روس کے دار الحکومت ماسکومیں انٹرنیشنل فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

روسٹیلیکوم کپ نامی اس مقابلے میں جاپان،کینیڈا،جرمنی اور ترکی سمیت 16 ممالک سے فگر اسکیٹنگ میں مہارت رکھنے والے درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

3روز تک جاری رہنے والے اس دلچسپ مقابلے میں ماہر خواتین و مرد اسکیٹرزنے مختلف کیٹیگریز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کومحظوظ کیا۔

ایونٹ کے دوران ناتھن چن نامی امریکی کھلاڑی نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں روسی کھلاڑی ایوگینیا سرفہرست رہیں۔