راس الخیمہ اکنامک زون پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں شرکت کریگا

October 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راس الخیمہ اکنامک زون اس سال ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں شرکت کرے گا جو 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس بین الاقوامی تجارتی نمائش میں 20 مختلف ممالک سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شرکاء اور 16 ہزار سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔