روبوٹس بھی اب ٹریفک کنٹرول کریں گے

October 24, 2017

چین میں ٹریفک پولیس کی جانب سے پیٹرول روبوٹس متعارف کروائے گئے جو ٹریفک کی روانی برقرار کھنے میں مدد دیں گے۔

یہ روبوٹس نا صرف ٹریفک پولیس آفیسرز کے فرائض انجام دیں گےبلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز پر نظر بھی رکھیں گے۔

چین کی ہائی وے پر نصب کئے گئے ان روبوٹس میں ایک کیمرہ لگا ہوا ہے جس میں ریکارڈ ہونے والی معلومات موبائل ایپ کے ذریعے پولیس اہلکار کو موصول ہوں گی اور یوں وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو روکا جا سکے گا۔