گول مال اگین کی 3سو کروڑ کلب میں اینٹری

November 15, 2017

گول مال سلسلے کی نئی فلم گول مال اگین کی 3سو کروڑ کلب میں اینٹری، بالی وڈ کامیڈی کی ریلیز کے 25دنوں میں ایک اور کامیابی، فلم کی 20 اکتوبر سے نمائش جاری ہے۔

اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور اسٹارر دو ہزار چھ سے شروع ہونے والی گول مال سیریز کی چوتھی کڑی ہے۔

روہت شیٹھی انٹرٹینر کے حالیہ دیوالی سیزن سے چلے اچھے بزنس کا ریکارڈ اب بھی برقرار ہے۔

کچھ ہی دن قبل باکس آفس پر دو کروڑ روپے کو کراس کرنے کے بعد بالی وڈ کامیڈی اب 3سو کروڑ کو بھی پار کرچکی ہے۔

20 اکتوبر سے ریلیز سے اب تک گول مال اگین نےبھارت میں 258اعشاریہ35کروڑ جبکہ دنیا بھر سے 46اعشاریہ71کروڑ کا بزنس کر کے بالی ووڈ کی مشہور فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

جبکہ رواں سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں میں یہ پہلی فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے آغاز پر باکس آفس پر بہترین بزنس کیا۔