چین میں ڈرائیور کی لاپرواہی

November 17, 2017

کبھی کبھی زندگی میں ایسے غیر معمولی واقعات رونما ہوجاتے ہیں جنہیں معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ چین میں دیکھنے کو ملا جہاں ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری بھرکم کار بچہ پر چڑھادی لیکن بچہ معجزانہ طور پر بچ نکلا۔

جی ہاں، یہ واقعہ چین کے صوبے Zhejiang میں پیش آیا جہاں ایک بچہ اسکول سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ اچانک اس کے جوتے کی لیس کھل گئی اور وہ اسے باندھنے کے لئے ابھی جھکا ہی تھا کہ اچانک مخالف سمت سے آتی گاڑی اس پر چڑھ گئی اور ڈرائیور کو خبر تک نہ ہوئی۔

بچہ کافی دیر تک گاڑی کے نیچے پھنسا رہا تاہم بر وقت ریسکیو کے تحت اسے نکال کر اسپتال پہنچادیا گیا۔اس واقعے میں بچے کی جان بچ گئی تاہم معمولی چوٹیں ضرور آئیں ہیں۔