پی پی کے 12 اراکین اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں،ایاز پلیجو

November 19, 2017

قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نیب کو سندھ میں کرپشن کیوں نظر نہیں آرہی؟ شرجیل میمن کی گرفتاری ڈراما ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ایاز پلیجو کا کہناتھاکہ سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی، پی پی کے 12 اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے پیپلزپارٹی کی حکومت کو سندھ دشمن سمجھتی ہے، پی پی اور ایم کیو ایم میں نورا کشتی کا کھیل چل رہاہے، دونوں جماعتیں سندھ کے مسائل استعمال کرکے انتخابات جیتنا چاہتی ہیں۔

جے ڈی اے کے جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ رحمان ملک اورڈاکٹرعاصم سندھ کے خلاف سازش کررہے ہیں،گٹھ جوڑ سے قائم نگران حکومت قبول نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہناتھاکہ سندھ میں آئندہ حکومت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ہوگئی ، پی پی کے 12 ارکان اسمبلی حکومت جاتے ہی ہم سے آملیں گے ۔