ماہنامہ ’قومی زبان‘ شائع ہوگیا

November 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن ترقی اردو پاکستان کا ترجمان ماہنامہ ’’قومی زبان‘‘ کراچی شائع ہوگیا، جس کی مدیر انجمن کی معتمد اعزازی ڈاکٹر فاطمہ حسن ہیں۔ اس شمارے کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی یادوں سے منسوب کیا گیا ہے۔ مضمون نگاروں میں ڈاکٹر طاہر مسعود، صبا اکرام، علی فیضان سروری، جاوید احمد خورشید، میاں ساجد علی، نجم السحر عباسی، محمد فیصل مقبول عنبر، ڈاکٹر رخسانہ صباء، ڈاکٹر محمد عباس اور ڈاکٹر تہمینہ عباس کے اسمائے گرامی نمایاں ہیں۔