بلوچ محمڈن گولڈن جوبلی فٹبال

November 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی بلوچ محمڈن گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ بلوچ محمڈن فٹبال کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ایسٹ کی چیمپئن اعظم اسپورٹس نے سابق کراچی چیمپئن ماڑی پور بلوچ کو 2-1سے اور بلوچ محمڈن نے کلری اسٹار کو2-1 سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔