پہلے لوگ شیر سے ڈرتے تھےاب گائےسےڈرتے ہیں،لالو پرساد

November 21, 2017

بھارتی سیاستدان لالو پرساد نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ شیر سے ڈرتے تھے ،اب گائے سے ڈرتے ہیں، یہ سب مودی سرکار کی وجہ سے ہے۔

راشٹریہ جنتا دل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لالو پرساد کا کہنا تھا کہ گئو رکھشا کمیٹیوں کی وجہ سے ریاست بہار کا سب سے بڑا مویشی میلا اب ایسا ہوگیا ہے،جس میں کسی قسم کے مویشی نہیں لائے جاتے۔ یہ سب صورتحال مودی سرکار کی دین ہے ۔

لالو پرساد نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو بری طرح شکست دیں گے ۔