فلپائن میں لائیو پینٹنگ چیلنج کا انعقاد

November 22, 2017

فلپائن میں لائیو پینٹنگ چیلنج کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر مصوروں نے مقررہ وقت میں تصاویر بناتے ہوئے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہونے والے مصوری کے اس دلچسپ مقابلے میں ماہر مصوروں نے بھرپور حصہ لیا ۔

بیس منٹ کے مقررہ وقت میں اپنے فن کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے کینوس پر رنگ بکھیرتے ہوئے خوبصورت پورٹریٹس بنائے اور دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی جبکہ اپنے دوست کا دلکش پورٹریٹ بنانے والے فلپائن کے ایک مصور نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔