ڈنمارک کا قدیم گودام دھماکے سے زمیں بوس

November 23, 2017

ڈنمارک میں قدیم گودام کو دھماکا خیز مواد سے لمحوں میں زمین بوس کردیا گیا۔

یہ مناظر ڈنمارک کے شہر میں دیکھے گئے جہاں کئی سال پرانے کئی میٹر بلندگودام کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

تاریخی گودام کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے اُسے زمین بوس کردیا گیا جبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ اس گودام کو گرانے کا مقصد نئے اپارٹمنٹ کی تعمیر ہے۔