اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی تجویز

November 29, 2017

اوگرا نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت 15 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے ۔

اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 15 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے جبکہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ہے ۔