ریسلنگ اسٹار جان سینا کاسڈنی کے اسکول کا اچانک دورہ

November 29, 2017

معروف امریکی ریسلر جان سینا گذشتہ روزآسٹریلوی شہر سڈنی میں واقع ایک اسکول کے اچانک دورے پر پہنچے۔

نیکولسن سینٹ پبلک اسکول میں بچے اپنے پسندیدہ ریسلر کی آنے والی فلم فرڈینینڈ پر مبنی ایک کتاب پڑھ رہے تھے کہ اس ہی دوران جان سینا کلاس روم کے اندر داخل ہوگئے۔

بچوں نے جان سینا کو اپنے قریب دیکھا تو پہلے تو حیرت زدہ رہ گئے اور پھر حوا س بحال ہوتے ہی ان کے ساتھ گْھل مل گئے۔

دوسری جانب جان سینا نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کے ساتھ کرکٹ کھیلی جسے دونوں نے خوب انجوائے کیا۔