روہنگیا صورتحال ،انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا

November 29, 2017

اقوام متحدہ کی ہيومن رائٹس کونسل کے تحت اگلے ماہ ہونے والےخصوصی اجلاس میں روہنگيا مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ہيومن رائٹس کونسل کےتحت خصوصی اجلاس پانچ دسمبر کو ہوگا، یہ اجلاس سعودی عرب اور بنگلہ دیش کی درخواست پربلایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں رکن ملکوں میں جاری پر تشدد کارروائيوں، جنسی زیادتی کے واقعات اور دیگر جرائم کی رپورٹوں کا جائزہ ليا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی ہيومن رائٹس کونسل کے کل ارکان کی تعداد 47 ہے، جن ميں سے تینتیس نے اس اجلاس کی حمایت کی ہے۔