پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے اختتام پرپوائنٹس کی کمی

December 09, 2017

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کا اختتام 930 پوائنٹس کمی پر کیا۔

پاکستانی شیئرز بازارمیں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سیاسی صورتحال پر تشویش کے سبب سرمایہ کاروں کی توجہ کم قیمت شیئرز کی کمپنیوں پر مذکور رہی اور ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 70 کروڑشیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹل لائزیشن 54 ارب روپے کم ہوکر 8320 ارب روپے ہوگئی۔