ینگ سوشل ریفارمز کی تھائی لینڈ میں کانفرنس

December 11, 2017

کراچی (پ ر) ینگ سوشل ریفارمرز کے تحت معذوری، غیر اہم لوگوں سے اپنائیت کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ماہا تائی کنونشن سینٹر میں ہوا۔ کانفرنس میںسارک ممالک کے نوجوانوں کے علاوہ بڑی تعداد میںمعذور طلبا نے شرکت کی۔ پاکستان وہیل چیئر ایسوسی ایشن کے ارکان نے کانفرنس کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کانفرنس سے دو روز قبل ایشین انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ،بنکاک میں پاک بھارت فرینڈلی فٹبال میچ سیریز اور ٹریننگ کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاکستان نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی ۔