حجام نے کسٹمر کے بالو ں پر ٹرمپ کاپورٹریٹ بنا ڈالا

December 11, 2017

دنیا بھر میں کئی ماہر حجام شہرت حاصل کرنے کے لئے منفرد انداز میں مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ہیر کٹس دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

تائیوان میں بھی ایسے ہی ایک ماہر حجام کی دھوم مچی ہوئی ہے جو بالوں پر پورٹریٹ بنانے میں خوب مہارت رکھتا ہے۔

تائیوان کے ماہر ہیر اسٹائیلسٹ الین چن ان دنوں حیرت انگیز فن کی بدولت لوگوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔

اس ماہر حجام نے اپنے سیلون میں آئے کسٹمر کے بالوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دلچسپ پورٹریٹ بنا کر نا صرف لوگوں کو حیران کردیا بلکہ خوب داد بھی وصول کی۔