برمنگھم میں ڈاکوئوں کی نومولود کو نقصان پہنچانے کی دھمکی

December 12, 2017

لندن (پی اے) برمنگھم میںڈاکوئوںنے ایک گھر میں گھس کر نومولود بچے کو گود میں اٹھا کر دھمکی دی کہ رقم کے بارے میں نہ بتایا تو بچے کو نقصان پہنچادیں گے۔ گینگ نے گھر میںخاتون کے حلق پر بھی چاقو رکھ کر رقم کا تقاضہ کیا۔ پولیس کے مطابق یہ برمنگھم بھر میںہونے والی ڈکیتیوں کی گھنائونی وارداتوں میںسے ایک تھی۔ انہوںنے بتایا کہ مختلف گروپوںکے ہاتھوں کی جانے والی ایسی 28وارداتوں کی تحقیقات کی جارہی ہے جس کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق سامنے نہیںآیا۔ ویسٹ مڈلینڈز فورس کے مطابق متعدد وارداتوں کے دوران تشدد کا استعمال کیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ دیگر متاثرین کو بھی دھمکی دی گئی مگر نقصان نہیںپہنچایا گیا۔ ایک متاثرہ کو لوہے کی سلاخسے ضرب لگائی گئی جبکہ دیگر متاثرین کو گھونسے رسید کئے گئے۔ جس واردات میںبچے کو گود میں لے کر نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی وہ 8نومبر کو بالسال ہیتھ میں ہوئی۔ فرنٹ ڈور زبردستی کھلوایا گیا اور خاتون کو بیڈروم میں چلنے کا حکم دیا۔ ڈاکوئوں نے الیوم راک، ایجسٹن، ایرڈنگٹن، فوراوکس، ہال گرین، کٹس گرین، سمال ہیتھ اور ونسن گرین میں بھی وارداتیںکیں۔