نوجوان کو پیرا گلائیڈنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

December 12, 2017

ایڈونچر کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کے لیے ہر حد سے گزر جاتے ہیں، لیکن بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین اس پیراگلائیڈر کو ہی دیکھ لیں، جو خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

خطروں کا کھلاڑی پیراگلائیڈنگ میں مصروف تھا کہ اچانک اُسکا پیراشوٹ الجھ گیا تاہم اُس نے بروقت ہمت و ذہانت کا ثبوت دیا اور ایک درخت پرہنگامی لینڈنگ کر کے خود کو کسی جانی نقصان سے بچا لیا، اس لئے شوق اپنی جگہ لیکن یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔