ننھی پری نے سانپ کو دوست بنا لیا

December 12, 2017

یوں تو بچوں کی بلیوں اور کتوں سے دوستی کے کئی مناظر آپنے دیکھے ہوں گے، لیکن جناب یہاں تو ننھی پری نے سانپ کو ہی اپنا دوست بنا لیا ہے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس بچی کو ہی دیکھ لیں جودیوہیکل سانپ سے کھیلنے میں مصروف ہے۔

برطانوی ٹاؤن’یوول‘ سے تعلق رکھنے والی بچی خطرناک سانپ کے ساتھ ایسے کھیلتی ہے، جیسے کوئی کھلونا ہی ہو اور سانپ کو ہاتھ میں پکڑنے گود میں اور سر پر رکھنے سے بھی نہیں گھبراتی۔

’ایلا روز‘نامی بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی سانپ پالنے کا شوق رکھتے ہیں اور یہ شوق بچوں میں بھی منتقل کر رہے ہیں۔

سانپوں کے ساتھ کھیلتی ننھی پری نے اپنے اس کارنامے پر دیکھنے والوں کوبھی دنگ کردیا ہے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔