یورپی حکومتیں لیبیا آنیوالےمہاجرین کے حقوق پامال کر رہی ہیں،ایمنسٹی

December 12, 2017

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز کہا ہے کہ یورپی حکومتیں لیبیا کے حکام کی مدد کر کے اس شورش زدہ ملک میں اسمگلروں کے ہاتھوں تشدد سمیت تارکین وطن کے حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یورپی شاخ کے سربراہ جان ڈال ہوئیزن کے مطابق یورپی ممالک کا ہدف ہے کہ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بحیرہ روم پار کرنے ہی نہ دیا جائے۔

اس کے لیے یورپی ادارے لیبیا میں حکام کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ مہاجرین کی کشتیاں سمندر میں ہی روک لی جائیں اور ان میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا جائے۔

ڈال ہوئیزن کے مطابق اس جرم میں یورپی یونین کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔ لیبیا میں اس وقت بیس ہزار سے زائد افراد مختلف حراستی مراکز میں بند ہیں اور انہیں جبری مشقت، تشدد اور استحصال کا سامنا ہے۔