الیکشن سے پہلے کراچی کے بہت سے ہمدرد پیدا ہو جائیں گے ، رضا ہارون

December 14, 2017

کراچی اسٹاف رپورٹر پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہےکہ الیکشن سے پہلے کراچی کے بہت سے ہمدرد پیدا ہو جائیں گے ،سیاست کو عبادت سمجھ کر نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے کیا جاتا ہے جس طرح بارش کے موسم میں حشرات الارض باہر نکلتے ہیں ویسے ہی الیکشن میں روایتی سیاست دان نکل رہے ہیں ، ان خیالات اظہار انہوں نے پاک سرزمین لیبر فیڈریشن پہلے یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد ہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا نہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے عوام کو 50 سالوں میں کیا دیا ان کا نعرہ اب تک روٹی، کپڑا اور مکان ہے کئی مرتبہ وزیراعظم اور صدر رہنے کے باوجود عوام کو روٹی، کپڑا اورمکان نہیں دیاانہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے بھی کبھی کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے لیے آواز نہیں اٹھائی ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کراچی کے مسائل کو ایک دوسرے کو طعنے دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ آبادی کے لحاظ سے کراچی کو وفاقی بجٹ میں سے کم از کم 100 ارب روپے ملنے چاہئے تھے،25 ارب جے پیکج کا بھی صرف اعلان کیا گیا ہے جاری نہیں کئے جا رہے۔