شادی کی پیشکش کا انوکھا مگر دلچسپ انداز

December 14, 2017

چین میں نوجوان نے جہاز سے 12سو میٹر کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرڈالی۔

دنیابھر میں کئی لو گ اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کے لیے بہت سے اہم مواقع کا انتخاب کرتے ہیں اور کچھ ایسا منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے محبوب فورا راضی ہوجائے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر چین میں دیکھنے کو ملا، جب ایک منچلے نوجوان نے جہاز سے 12سو میٹر کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرڈالی۔

اس دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش پر لڑکی نے حیران ہوکر نا صرف ہاں کردی بلکہ وہاں موجود کئی شائقین بھی یہ منظر دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔