امریکا میں جنجر بریڈ سے ماڈل بنانے کے سالانہ مقابلے

December 14, 2017

کرسمس کی آمد میں اب صرف چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف تقریبات اور مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس ہی تہوا ر کی مناسبت سے امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں بھی ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء کو جنجر بریڈ سے گھروں کے ماڈلز تیار کرنے تھے۔

25ویں سالانہ اس مقابلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 170سے زائد افراد نے حصہ لیا اور جنجر بریڈ سے تیار کیے گئے ماڈلز پیش کیے۔

جنجر بریڈ کے ان ماڈلز کو بعد ازاں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی یہ نمائش جنوری 2018تک جاری رہے گی۔