ٹوکیو میں دلچسپ ماریو کارٹ ریس کا انعقاد

December 14, 2017

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں معروف ویڈیو گیم سپر ماریو کے مرکزی کردار اس کی مخصوص گاڑی چلاتے سڑکوں پر نکل آئے۔

ننٹینڈو ماریو کارٹ وڈیو گیم کے دیوانے ان مداحوں نے نہ صرف ماریو کے مختلف کرداروں کی طرح کاسٹیومز زیب تن کر رکھے تھے بلکہ اُسی کی طرح رنگ برنگی کارٹس کو شہر کے بیچوں دوڑاتے پھر رہے تھے۔

واضح رہے کہ وڈیو گیم ماریو کارٹ جیسی گاڑیاں تیار کرنے والی اکیبا کارٹ نامی فرم باقاعدگی کے ساتھ اس ایونٹ کا انعقاد کرتی ہے، جس کے تحت اس وڈیو گیم کے دیوانے مداح یہ کارٹس کرائے پر حاصل کرکے شہر بھر میں بھگاتے پھرتے ہیں۔