چینی دادی جان کا ڈانس کا شاندار مظاہرہ

December 15, 2017

عمر میں کیا رکھا ہے بس دل جوان ہونا چاہئے،چینی دادی جان نے ڈانس کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

ڈانس کرنے کی شوقین دادی جان کا دل اس عمر میں بھی جوان ہے، یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں بیچ سڑک پر ایک بزرگ خاتون میوزک کی دُھن پر رقص کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہی ہیں۔

دادی جان کو ڈانس کرنے کا شوق کچھ یوں چڑھا کہ اسٹریٹ پرفارمر کے ساتھ موسیقی کی دُھن پر ایسے شاندار ڈانس اسٹیپ دیئے کہ وہاں موجود افراد نہ صرف متوجہ ہوگئے بلکہ خاتون کے شوق کو بے حد سراہااور اُن کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔

ڈانس کرنے کی شوقین دادی اماں کی یہ دلچسپ پرفارمنس سوشل میڈیا پر بیحد پسند کی جارہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔