اسلام آباد،عدالتی فیصلے کےبعد ن لیگی و انصافی کارکنان آمنے سامنے آگئے

December 16, 2017

اسلام آباد(خبرایجنسی) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق کیس پر فیصلے کے بعد شاہراہ دستور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئےاور آستین چڑھا کر ایک دوسرے کو للکارتے رہے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حنیف عباسی کی گاڑی کی طرف بڑھنے سے روک دیا، ایک دوسرے کے خلاف چور چور، پوڈری ،شیم شیم، یہودیوں کا جویار ہے غدار ہے غدار ہے، یہودی لابی شیم شیم، سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگائے گئے ۔