کسٹم کی کارروائی، ڈیزل سے بھرے دو آئل ٹینکر تحویل میں

December 16, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد کسٹم اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے ٹول پلازہ پرچیکنگ کے دوران کراچی سے اندرون سندھ جانے والے 50ہزار لیٹرڈیزل سے بھرے دوآئل ٹینکروں کو تحویل میں لیکردونوں ٹرکوں کےڈرائیور اور کلینرز کو گرفتارکرلیاہے کاروائی کی نگرانی کسٹم انسپکٹر سکندر بادشاہ نے کی۔ ”جنگ“کی جانب سے کاروائی کی تصدیق کے لئے ترجمان کسٹم ودیگر افسران سے رابطہ کیاگیا تو افسران فون وصول نہیں کررہے تھے۔