مراد علی شاہ کی کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت

December 17, 2017

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل ہے،یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ نےسندھ بھرمیں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی ۔