کافی پینے سے جگر کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے

January 12, 2018

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے جگر کے کینسر اور اس کے غیر فعال ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی کا استعمال جگر کے لیے مفید ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگزینڈر نے بتایا کہ جگر کے امراض بڑھ رہے ہیں اس لیے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیا کا من پسند مشروب ”کافی“ جگر کے امراض کے خلاف معاون ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔