لیژر لیگس فٹ بال کے تیسرے رائونڈ کا ہفتے سے آغازہوگا

January 12, 2018

لیژر لیگس (کے وائی آئی) فٹبال کا تیسرا رائونڈ ہفتے سے بیک وقت چار گرائونڈز سکسٹین اسٹارگرائونڈز فیڈرل بی ایریا، انصار یونین فٹبال گراؤنڈ کورنگی، محمدی اسٹیڈیم میمن گوٹھ ملیر اور خیبر مسلم گراؤنڈ بلدیہ ٹائون پر شروع ہوگا۔

ہر گرائؤنڈ پر 20,20ٹیمیں ہوم اینڈ آوے کی بنیاد پر باہم مقابل ہوں گی۔ 11فروری کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پانچوں گراؤنڈ پر شریک 100ٹیموں کے مابین جملہ 900میچز کھیلے جائیں گے۔

11فروری کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ لیگس میں 100ٹیموں کے 1000کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جنہیں مکمل کٹس کے علاوہ فٹبال شوز بھی فری فراہم کئے گئے ہیں۔