جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’’خانی‘‘ کی اونچی اڑان جاری

January 15, 2018

جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈراما سیریل خانی نے ریٹنگ اورمقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے،جیو انٹرٹینمنٹ کا میگا ڈرامہ سیریل خانی کی ریٹنگ میں اونچی اڑان جاری ہے ۔

اداکارہ ثنا ءجاوید کے خانی جیسے منفرد کردار نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے ،ڈرامہ سیریل خانی گھرگھر مقبولیت حاصل کر رہاہے ۔

خانی کی ہدایات انجم شہزاد نےدی ہیں جبکہ خانی کا ٹائٹل ٹریک ہر دلعزیز مشہور گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے ۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ڈرامہ سیریل خانی کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے ۔