برطانیہ میں دیسی کھانوں کی فری فضائی ڈیلوری

January 17, 2018

دیسی کھانوں کے شوقین دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانیہ کے ایک انڈین ریسٹورنٹ نے دیسی کھانوں کے شوقین گوروں کے لیے برطانیہ سے فرانس کھانے بجھوانے کے انوکھے کام کا آغاز کیا ہے۔

پورٹس ماؤتھ میں واقع آکاش ریسٹورنٹ کے مالک فیض احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے فرانس میں مقیم 50گوروں کے لیے 500میل دور کھانا ایک جہاز میں بھیجا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریسٹو رنٹ 12پاؤنڈ سے زائد آرڈر پر اپنی فری ڈیلوری پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور فرانس بھیجے جانے والے 700پونڈ مالیت کے اس کھانے میں 170 سالن کی ڈشز، چاول، 100پاپڑ اور 10آم کی چٹنیاں شامل ہیں جن پر15000 پونڈ کا فضائی خرچہ آتا ہے۔

فیض احمد کا کہنا ہے کہ یہ خرچہ ان کے اسپانسر برداشت کرتے ہیں اور اگر ان کے پاس پیسے ہوئے یا کسٹمر یہ خرچہ اٹھائیں تو وہ دنیا میں ہر جگہ کھانا پہنچانا چاہیں گے۔