سعودی فضائیہ نے داغےگئے بیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا

January 17, 2018

سعودی فضائیہ نے یمن سے جازان کی جانب داغےگئےبیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا۔سعودی ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے فائرکیےگئےمیزائل کوفضامیں ناکارہ بنادیا، واقعے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کا جازان پر روزمرہ کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،اور ایئرٹریفک بھی معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کو سعودی عرب پر حملے کے لیے میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔انہوںنے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ تہران کو یورینیم کو افزودہ کرنے سے روکنا چاہیے۔