فلم سیکریٹ سپراسٹار چین میں کل ریلیز کی جائے گی

January 18, 2018

بیجنگ (ایجنسیاں)عامر خان آج کل چین میں اپنی نئی فلم کی پروموشن کیلئے موجود ہیں۔ دنگل کے بعد اب سیکریٹ سپر اسٹار بھی چینی سر زمین پر کامیابی کے ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار ہے ۔ چینی اخبار کے مطابق بولی وڈ اداکار عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار تین مہینے کی تاخیر کے بعد19 جنوری کو چین میں ریلیز کی جائیگی۔ چائنہ فلم گروپ اور ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ دنگل کی طرح یہ فلم بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کرے ۔ فلم کے ڈائریکٹر ادویت چندان اور زائرہ وسیم آج کل فلم کی پروموشن کے لیے چین میں موجود ہیں۔عامر خان کی اس فلم نے بولی وڈ باکس آفس پر 83 کروڑ کا بزنس کیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ سیکریٹ سپر اسٹار چین میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکے گی یا نہیں۔