الجامعہ صفۃ الاسلام میں عرس غوث اعظم21جنوری کو ہوگا

January 18, 2018

بریڈ فورڈ( نمائندہ جنگ)الجامعہ صفۃ الاسلام بریڈ فورڈ میں21جنوری بروز اتوار دن گیارہ بجے عظیم الشان عرس غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کی تقریب زیر سرپرستی فضیلت الشیخپیر محمد حبیب الرحمٰن محبوبی نقشبندی قادری کے منعقد ہوگی۔ جس میں برطانیہ بھر سے مقتدر علمی اور روحانی شخصیات شرکت کریں گی اس کی تقریب میں دور حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوگی۔ الجامعہ صفۃ الاسلام کے امیر فضٰلت الشیخپیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان نسل کا مساجد سے رشتہ مضبوط کیاجائے۔ شریعت کی پاسداری ، عقائد کی پختگی کے لئے ضروری ہے کہ اولیا کا ملین کی ز ندگیوں کا جائزہ لیاجائے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نوجوان نسل کو امن ومحبت کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرایاجائے۔