چین میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والے پہلی مونو ریل

January 19, 2018

چین دن بدن تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے اور سفر مزید آسان کرنے اور سفر میں جدت لانےکے لیے کئی ریلوے پلانز نہ صرف تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں بلکہ کئی ٹرینز کو مسافروں کو منزلِ مقصود تک پہنچا بھی رہی ہیں۔

حال ہی میں سینٹرل چین کے علاقے’ننگزیا ہوی‘میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی ٹرین کا افتتاح کیا گیا ہے جو نہ صرف سنگل لائن ہے بلکہ آٹومیٹک بھی ہے۔

’یونگوئی‘ نامی 4 میٹر کی اس پہلی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی مونو ٹرین کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جس کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے اور آئندہ کچھ مہینوں میں اس ٹرین کی سروس کو عوام کی سہولت کے لیے شروع کر دیاجا ئے گا۔