شہزادی کیٹ مڈلٹن کی لندن کے اسپتال اور اسکول کو دورہ

January 19, 2018

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گذشتہ دنوں لندن کے اسپتال اور اسکول کو دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا۔

گذشتہ دنوں کیٹ مڈلٹن نے نہ صرف لندن کے پرائمری اسکول کا دورہ کیا بلکہ اسکول میں جاری ورک شاپ میں بھی شرکت کی۔

اس دوران اسکول میں برطانوی شہزادی کو دیکھ کر ننھے طالبعلم بھی بیحد خوش ہوئے اور کیٹ سے ایک ایک کر کے گلے بھی ملے۔

دوسری جانب کیٹ مڈلٹن نے چلڈرن اسپتال کے نئے میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا اور اس دوران ننھے مریضوں سے ملاقات کی جس پر بچوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اُٹھے۔